ہمیں فالو کریں

وزارت خارجہ کی حکمت عملی 2017-2022

مشن

  • موثر سفارت کاری كے ذریعے سلامتی، استحکام، ترقی كیلئے مدد فراہم كرنا اور بیرون ملک شہریوں کی خدمات انجام دینا اور متحدہ عرب امارات کو فروغ دینا۔

مقصد

  • خطے اور دنیا میں استحکام اور خوشحالی کے حصول كیلئے اشتراک اور بقائے باہمی۔

تزویراتی اہداف

افراد

  • ہم متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ ساتھ زائرین اور امارات كو رہنے اور کام کرنے کیلئے منتخب کرنے والوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔
  • علاقائی استحکام: ہم اسٹراٹجک تعلقات کے ذریعے خطے اورتمام عالم كے استحکام کو فروغ دیتے ہیں۔

اہم عالمی ذمہ داری

  • ہم باہمی مفادات کے حصول کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے والے عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر ٹھوس اور مثبت طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

خوش حالی

  • ہم موجودہ اقتصادی شعبوں کو وسعت دینے اور نئے شعبوں کی تشکیل کے ذریعے باہمی خوشحالی کی سمت میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

امتیاز

  • اس بات کو یقینی بنانا کہ تمام انتظامی خدمات کارکردگی اور شفافیت کے معیار کے مطابق ہوں۔

اختراع

  • ادارے کے ماحول میں جدت طرازی كی ثقافت كو متعارف کرنا۔

اقدار

  • وفاداری اورعقیدت: متحدہ عرب امارات اور اس کے صدر سے۔
  • شاندار قیادت: وزارت خارجہ وبین الاقوامی تعاون کے وژن کے حصول میں فعال طور پر حصہ ڈالنا۔
  • ٹیم ورک: ریاست اور اس کے شہریوں کے مفادات کے حصول کے لئے سفارتی اور انتظامی عہدیداروں كے ایک ٹیم جو ایك فریق كے طور پر کام کرنے کے صلاحیت ركھتے ہیں۔
  • کارکردگی میں امتیاز: عہدیداروں كے سفارتی مہارتوں کی تجدید اور بحالی اور مواقع، وسائل اور تکنیکی معاونت فراہم کرنا تاکہ وہ اپنے فرائض کو موثر طریقے سے انجام دے سکیں۔
  • مختلف شراکت داریاں: خصوصی تعلقات قائم كرنا جو شراکت داروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتی ہوں۔
  • مسلسل سیکھنا اور بہتری: ترقی اورمسلسل بہتری کے حصول کے لئے سیکھنے، تخلیقی صلاحیتوں اوراختراع کی حوصلہ افزائی کرنا۔
ٹول ٹپ