ہمیں فالو کریں

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خدمات تک محدود نقل وحرکت کے حامل لوگوں رسائ دين کی ہماری کوششوں کے سلسلے میں، ہم نے اس پورٹل کو بہتر خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے جس سے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطے میں آسانی ہوگی۔ ہمارے پورٹل میں کچھ خصوصیات درج ذیل ہیں جن کا مقصد مختلف صلاحیتوں والے لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے.
ویب سائٹ اور براؤزر کی خصوصیات کو یکجا کرکے یہ ویب سائٹ آپ کے لئے قابل رسائی بنائی گئی ہے۔ ویب سائٹ کی رسائ کی کچھ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:۔

سائٹ کا نقشہ

وزارت خارجہ ویب مواد کی ساخت کو برقرار رکھنے اور ویب سائٹ کی نیویگیشن کو آسان بنانے کے لئے ورلڈ وائڈ ویب کنسورشیم (W3C) کے معیارات پرعمل پیرا ہے۔ اس سےمعلومات اورخدمات کو براؤز کرنا اور ان تک رسائی آسان ہوجاتی ہے.

زوم کرنے کی اہلیت

اگر آپ کو متن پڑھنے یا تصاویر دیکھنے میں دشواری ہو رہی ہے تو، آپ اسکرین کو زوم اور وسعت دینے کیلئے براؤزر آپشن سے "زوم" منتخب کرسکتے ہیں.

متن کا حجم تبدیل کرنے کی اہلیت۔

اگر آپ کو کمپیوٹراسکرین پر متن پڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ ویب پیج کے نیچے A + یا A- پر کلک کرکے متن كے حجم کو بڑھا یا کم کرسکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر، آپ متن کے سائز کو بڑھانے کے لئے Ctrl اور + g ، اور متن کے سائز کو کم کرنے کے لئے Ctrl اور - g كے بٹن دبائیں اور دوبارہ پہلے سے طے شدہ سائز پر جانے كیلئے Ctrl اور 0 g كو دبائیں.

رنگ تبدیل کرنے کی سہولت۔

اگر آپ کو کسی خاص رنگ کے پس منظر میں متن کو پڑھنا مشکل لگتا ہے تو، آپ صفحے كے نیچے موجود ’سیاہ اور سفید‘ آئیکن پر کلک کرکے آسانی سے رنگ تبدیل کرسکتے ہیں.
متبادل کے طور پر، آپ اپنے براؤزر کی ترتیبات كی ذریعے بھی فونٹ سائز كو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں.

انٹرنیٹ ایکسپلورر:

’ٹولز‘ مینو پر کلک کریں یا Alt + T بٹن دبائیں۔. پھر ‘انٹرنیٹ آپشنز’ پر کلک کریں یا كیبورڈ میں O بٹن كو دبائیں۔, پھر "رسائ" پر کلک کریں یا Alt + E دبائیں جب "رسائ" كے اختیارات ظاہر ہوں تو ماؤس کا استعمال کرتے ہوئے"ویب پیج پرمخصوص رنگوں کو نظرانداز کریں" کے ساتھ والے باکس کو چیک کریں یا Alt + C كے بٹن دبائیں ۔ اپنی تبدیلیوں کو ‘اوکے’ بٹن پر کلک کرکے یا ‘انٹر’ دباكر محفوظ کریں۔ اب آپ 'انٹرنیٹ آپشنز' ونڈو پر واپس آجائیں گے۔ ویب سائٹ اب آپ کے کمپیوٹر کی طرح ہی رنگ سکیم استعمال کرے گی.

فائر فاکس:

’ ٹولز‘مینو پر کلک کریں یا Alt + T بٹن دبائیں۔. پھر’ آپشنز‘پر کلک کریں یا كیبورڈ پر O بٹن كو دبائیں تاکہ ’آپشنز‘ ونڈو کو ظاہر کیا جاسکے۔ ’فونٹس اور رنگ‘ پر کلک کریں، یا آپ ’فونٹس اوررنگ‘ ونڈو کو ظاہر کرنے کے لئے F دبائیں پھر فائر فاکس کو اپنی ونڈوز کلراسکیم کو استعمال کرنے کے لیے چیک باکس میں ‘سسٹم رنگ استعمال کریں’ چیک باکس یا ‘ٹیب’ پر کلک کریں اوراسے منتخب کرنے کے لئے اسپیس بار دبائیں۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر. پر رسائی کے اختیارات بارے مزید پڑھیں.

کی بورڈ سپورٹ۔

ویب سائٹ کو ٹیب، شفٹ اور انٹر كے بٹن استعمال کرتے ہوئے براؤز کیا جاسکتا ہے.

متن سننے کی صلاحیت۔

آپ متن کو منتخب کرکے اوراسپیکر کے بٹن پر کلک کرکے ویب سائٹ پر متن سن سکتے ہیں۔ آپ ریڈ اسپیکر سافٹ ویئر کے ترتیبات کے بٹن پر کلک کرکے رفتار اور دیگر کنٹرول کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں.

بٹن سکرول کریں۔

آپ صفحے کے اوپری حصے پر جانے کے لئے اسکرول اپ بٹن کا استعمال کرسکتے ہیں.

انٹرنیٹ رابطہ محدود یا رسائی نہ ہونے كی صورت میں۔

اگر آپ کو انٹرنیٹ تک محدود رسائی حاصل ہے یا انٹرنیٹ كی سہولت نہ ہو تو آپ ہم سے فون پر رابطہ کرسکتے ہیں اور ہم آپ کے سوالات کا جواب دیں گے.
فون:80044444
ای میل: ask@mofaic.gov.ae
پی او باکس: 1، ابوظہبی، متحدہ عرب امارات

ٹول ٹپ