ہمیں فالو کریں
Banner
وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات کےاسٹریٹجک ، سیاسی اورمعاشی مفادات کے حصول کے لیے پرعزم ہے اپنی موثر سفارت کاری کے ذریعے جو پوری دنیا میں سلامتی استحکام اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ اپنی متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے متحدہ عرب امارات اندرون اوربیرون ملک ترقی اورخوشحالی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزارت علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر متحدہ عرب امارات کی موجودگی اوراثر و رسوخ کو بڑھاتی ہے، اپنے آباؤ اجداد کی طرف سے حوصلہ افزائی ، قیادت اور تخلیقی صلاحیتوں کی بنیادی اقدارکو برقرار رکھتی ہے ، اور اس کی قومی شناخت کو اجاگر کرتی ہےجس سے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

وزارت خارجہ کے سرشار سفارت کار اورسرکاری ملازم متحدہ عرب امارات کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے، اس کے ملازمین خطے اور اس سے باہر کے استحکام کو فروغ دینے کے لیے باہمی فائدہ مند شراکت داری کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔

وزارت کی اولین ترجیحات میں بیرون ملک متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی حفاظت اوران کی فلاح و بہبود اور مفادات کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پرخدمات مہیا کر کے ان کی مدد کرنا ہے۔ وزارت رواداری ، بقائے باہمی اور امن کے ملک کے طور پر متحدہ عرب امارات اوراس کےعوام کےمفادات کی حفاظت اور پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان
وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون
ٹول ٹپ