ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان کی جمہوریہ بینن کے صدر سے ملاقات اور تکنیکی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

بدھ 22/3/2023

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان آل نھیان، وزیر مملکت، نے کوٹونو کے دورے کے دوران جمہوریہ بینن کے صدر عزت مآب پیٹریس تالون؛ سے ملاقات کی۔  جہاں انہوں ہز ایکسی لینسی اوریلین اگبیننسی، بینن کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر،کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور بینن کی وزارت خارجہ کے درمیان تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان آل نھیان، وزیر مملکت، نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی جانب سے مبارک باد کا پیغام پہنچایا، نیز بینن کے لوگوں کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جمہوریہ بینن کے صدر عزت مآب پیٹریس تالون نے بھی اپنی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور ہز ہائینس شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، کو مبارکباد پیش کی ،اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے اپنے ملکوں کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کی توثیق کی اور قابل تجدید توانائی، ہائیڈروجن توانائی، زراعت، تعلیم، بندرگاہوں، سیاحت اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں امید افزا مواقع تلاش کرکے تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی باہمی خواہش کا بھی اعادہ کیا جو کہ متحدہ عرب امارات اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

مفاہمت کی یادداشت پر تبصرہ کرتے ہوئے، عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان نے کہا:

"یہ ایم او یو افریقی ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے ہماری خواہش کی تصدیق کرتا ہے،اور ہم اپنے لوگوں کے مفاد میں اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے بینن کے ساتھ تجربات اور علم کے تبادلے کے منتظر ہیں۔"

ٹول ٹپ