ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کو تاجک صدر کا تحریری خط موصول

جمعرات 22/9/2022

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان, کو جمہوریہ تاجکستان کے صدر محترم امام علی رحمان کا ایک تحریری خط موصول ہوا ہے،جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی سے متعلق ہے۔

یہ خط نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان، کو آج محل قصر الوطن ابوظہبی،میں تاجکستان کے پہلے نائب وزیر اعظم محترم دولت علی سعید سے ملاقات کے دوران موصول ہوا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے متحدہ عرب امارات اور تاجکستان کے درمیان تعلقات اور دونوں ممالک میں ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں،عزت مآب  سہیل بن محمد المزروعی، وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر؛عزت مآب خالد محمد بلامہ،متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (CBUAE) کے گورنر؛ اور عزت مآب محمد سیف السویدی، ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ADFD) کے ڈائریکٹر جنرل؛نے شرکت کی۔ 

ٹول ٹپ