ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کا اسرائیل میں ہولوکاسٹ کی یادگار کے لیے یاد واشم کا دورہ

جمعرات 15/9/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان؛ وزیر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون، نےیاد واشم عالمی ہولوکاسٹ یادگاری مرکز کا دورہ کیا ہے، جو ہولوکاسٹ کی تعلیم، دستاویزات اور تحقیق کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

عزت مآب شیخ عبداللہ،کے وفد کے ہمراہ ،محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون؛عزت مآب نورا بنت محمد الکعبی، ثقافت اور نوجوانوں کی وزیر؛عزت مآب احمد علی الصیغ، وزیر مملکت؛ہز ہائینس عمر غوباش، معاون وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون برائے ثقافتی امور اور عوامی سفارت کاری؛اور عزت مآب محمد الخجا، اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر،بھی تھے:

ان کی آمد پر یاد واشم دانی دیان کے چیئرمین نے عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان؛اور وفد کا استقبال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان؛کو اس مرکز کے بارے میں بتایا گیا جو کہ 1953 میں ہولوکاسٹ کی یاد میں ایک تحقیقی اور تعلیمی مرکز کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اس میں لائبریریوں اور آرکائیوز کے علاوہ میوزیم، نمائشیں، یادگاریں، تحقیق اور تعلیمی مراکز شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اس تاریخی کمپلیکس کی اہمیت کی تعریف کی، جو لوگوں کے درمیان رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کی حوصلہ افزائی و فروغ دینے اور، امن کے قیام، اور ایک باوقار زندگی اور خوشحالی کے لیے لوگوں کی امنگوں کی حمایت کرنے کے لیے کام کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات، صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں، رواداری، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو پھیلانے کے لیے ایک عالمی روشنی کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے، کیونکہ یہ معاشروں میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے بنیادی ستون ہیں۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان؛نے ہولوکاسٹ کے متاثرین کی زندگیوں کو خراج تحسین پیش کیا، یاد واشم کی ان کی یاد کو برقرار رکھنے کے جذبے کی تعریف کی۔

ٹول ٹپ