ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے غیر مقیم سفیر نے ٹونگا کے بادشاہ کو اپنی اسناد پیش کیں

جمعه 09/12/2022

محترم رشید مطر القیمزی، نے ٹونگا کے بادشاہ ہز میجسٹی ٹوپو VI کو صدارتی محل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ٹونگا میں متحدہ عرب امارات کے غیر رہائشی سفیر کے طور پر ،اپنی اسناد پیش کیں،

ملاقات کے دوران، محترم رشید مطر القیمزی،  نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان؛ اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران؛ کی جانب سے مبارک باد کا پیغام پیش کیا،اس کے ساتھ ساتھ ہز میجسٹی کنگ ٹوپو VI اور ٹونگا کے لوگوں کیلئے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ٹونگا کے بادشاہ ہز میجسٹی ٹوپو VI نے بھی جواباً، متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان؛ اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران؛  کو مبارکباد پیش کی،اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ہز میجسٹی ٹوپو VI، نے عزت مآب رشید مطر القیمزی، کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا اور اپنے فرائض اور ذمہ داریوں میں ان کی حمایت کے لیے اپنے ملک کی جانب سے ہر قسم کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی ۔

عزت مآب القیمزی نے بھی ٹونگا میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے پر فخر و مسرت کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک اور عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ