ہمیں فالو کریں

متحدہ عرب امارات مکہ مکرمہ میں حرم مكی کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ جرائم کی مذمت کرتا ہے

جمعه 23/06/2017

متحدہ عرب امارات كے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے مكہ مكرمہ میں حرم مكی كو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ جرائم كی شدید الفاظ میں مذمت كی اور سعودی عرب اور اس كی قیادت كے ساتھ اظہار یكجہتی كی

شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ یہ گھناؤنا جرم دہشت گردی اور بربریت کی اس حد کو ظاہر کرتا ہے جس تک یہ دہشت گرد گروہ پہنچ چکے ہیں جسے کوئی سمجھدار شخص کوئی جواز یا وضاحت نہیں دے سکتا۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے سعودی سیکورٹی فورسسز كی کارکردگی کی تعریف کی جس نے اس گھناؤنے جرم ناکام بنا دیا اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا کا ہر مسلمان خادم الحرمین الشریفین كی اسلام اور مسلمانوں كے خدمات كی تعریف کرتا ہے

ٹول ٹپ