عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کے ساتھ فون کال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات اور ان کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
فون کال کے دوران عزت مآب شیخ عبداللہ نے حال ہی میں یوکرین، روس اور ترکی کے درمیان استنبول میں طے پانے والے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ معاہدے کی تعریف کی۔جو کہ بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی عالمی منڈیوں میں محفوظ برآمدات فراہم کرتا ہے، یوکرین میں تنازعہ کا پرامن حل تلاش کرنے اور بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں اور متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔