ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید اور جان کیری کا ماحولیاتی تبدیلی، توانائی اور یوکرین جیسے عالمی مسائل کا جائزہ

بدھ 27/4/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، وزیر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون،نےامریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے موسمیاتی محترم جناب جان کیری کے ساتھ موسمیاتی اقدامات میں مشترکہ تعاون اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے میں اجتماعی بین الاقوامی اقدامات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

فون پر دوران گفتگو ، دونوں حکام نے یوکرین میں ہونے والی پیش رفت اور بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے اور اس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی ۔

انہوں نے توانائی کے مسائل اور عالمی توانائی اور غذاوخوراک کی منڈیوں میں استحکام حاصل کرنے کی اہمیت کا بھی جائزہ لیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ اور محترم جان کیری نے آب و ہوا سے متعلق اقدامات اور متعدد متعلقہ اہم منصوبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں ابراہم معاہدے کے کردار پر  تبادلہ خیال کیا جو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اس طرح پائیدار ترقی اور خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سفارت کار نے موسمیاتی اقدامات میں اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ملک کے عزم کی توثیق کی، ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے فعال منصوبے اپنانے اور جدید اور موثر حل تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کا باعث بنتے ہیں۔

محترم جناب جان کیری،نے 2050 تک موسمیاتی غیرجانبداری کے حصول کے لیے اس کے اسٹریٹجک اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے عالمی ماحولیاتی اقدامات میں متحدہ عرب امارات کے نمایاں کردار کی تعریف کی۔

ٹول ٹپ