ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کو مالدیپ کے صدر کی جانب سے تحریری خط موصول

هفته 26/11/2022

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر محترم ابراہیم محمد صالح کی طرف سے ایک تحریری خط موصول ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات کی گئی ہے۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون،نے ابوظہبی میں مالدیپ کے وزیر خارجہ محترم عبداللہ شاہد کے ساتھ  ملاقات کے دوران خط وصول کیا ہے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے متحدہ عرب امارات مالدیپ کے تعاون اور مختلف شعبوں میں اس کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون،نے مالدیپ کے وزیر خارجہ محترم عبداللہ شاہد، کے دورے کا خیرمقدم کیا اور ان ممتاز تعلقات کو اجاگر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہیں، اور ان مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے اور عوام کیلئے مزید خوشحالی لانے کے لیے باہمی دلچسپی کو اجاگر کیا۔

مزید برآں، انہوں نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اپنے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات اور عالمی موسمیاتی کارروائی کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

خاص طور پر متحدہ عرب امارات اگلے سال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن میں فریقین کی 28ویں کانفرنس (COP28) کی میزبانی کر رہا ہے، اور عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اس کے اہم کردار اور اقدامات کے حوالے سے بھی بات چیت کی ۔

اس تناظر میں، مالدیپ کے وزیر خارجہ نے COP28 کی میزبانی کے لیے متحدہ عرب امارات کی لگن اور اس کی آب و ہوا کے حوالے سے اہم اقدامات اور کوشش و جدوجہد کی تعریف کی۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ تشویش کے متعدد امور کے ساتھ ساتھ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ