ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید اورجنوبی کوریا کےوزیرخارجہ کا تزویراتی تعلقات کو آگے بڑھانےپرتبادلہ خیال

جمعرات 13/1/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیربرائےامورخارجہ اوربین الاقوامی تعاون اورجنوبی کوریا کے وزیرخارجہ چنگ ایویونگ نےدونوں ممالک کےدرمیان تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات اورممتاز تزویراتی شراکت داری کا جائزہ لیا۔

فون کال کےدوران دونوں اعلیٰ سفارت کاروں نےمشترکہ دلچسپی کےاموراورعلاقائی اوربین الاقوامی سطح پرہونےوالی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نےنوول کورونا وائرس وبائی مرض کوویڈ 19 کی پیش رفت اورمختلف سطحوں پراس کےاثرات کا مقابلہ کرنےکےلیےکی جانےوالی عالمی کوششوں کا جائزہ لیا۔

شیخ عبداللہ نےمتحدہ عرب امارات۔ جنوبی کوریا کے اسٹریٹجک تعلقات کی گہرائی ،چوڑائی اورعوام کے مشترکہ مفادات کےحصول کےلیےدونوں ممالک کی قیادت کی خواہش پرزوردیا۔

ٹول ٹپ