ہمیں فالو کریں
Banner

متحدہ عرب امارات كا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو كے مقبوضہ مغربی فلسطینی علاقوں كو اسرائیل میں ضم كرنے كے اعلان كی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 12/09/2019

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے انتخابات جیتنے کی صورت میں فلسطین كے مقبوضہ مغربی علاقوں كو اسرائیل میں ضم كرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت كی اور اعلان كو مسترد كیا ہے

متحدہ عرب امارات كے وزیر خارجہ جناب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اس اعلان كو خطرناك قرار دیا اور كہا كہ یہ بین الاقوامی معاہدوں اور قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، اور كہا كہ اعلان انتخابی استحصال كی بدترین شکل كو ظاہر کرتا ہے اور مسئلہ فلسطین كو حل كرنے كی بین الاقوامی كوششوں كو كمزور كرنے كے مترادف ہے

انہوں نی اس بات پر زور دیا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ انتخابی اعلان فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل تلاش کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے عالمی برادری کی سیاسی کوششوں كیلئے خطرناك ہے

انہوں نے كہا كہ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم كا ہنگامی اجلاس بلانے کے مطالبے كا خیر مقدم كرتی ہے تاکہ اس خطرناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور فوری ایکشن پلان تیار کیا جاسکے اور اس بات پر زور دیا كہ اسرائیلی وزیر اعظم كے انتخابی اعلان كو روكنا مشتركہ ذمہ داری ہے اور عالمی برادری کو اس خطرناک صورتحال کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹول ٹپ