ہمیں فالو کریں
Banner
عزت مآب شیخ شخبوط بن نہیان آل نہیان

عزت مآب شیخ شخبوط بن نہیان آل نہیان

وزارت خارجہ میں کابینہ کے رکن اور وزیر مملکت

فروری 2021 میں وزارت خارجہ میں معمولی ردوبدل کے بعد عزت مآب شیخ شخبوط بنی نہیان کو وفاقی كابینہ میں وزارت خارجہ كا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ۔

عزت مآب شیخ شخبوط بن نہیان آل نہیان 2017 سے مملکت سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور دونوں برادر ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

عزت مآب نے 2013-2014 میں وزارت خارجہ میں خدمات انجام دی ہیں۔ جبكہ 2015-2016 میں متحدہ عرب امارات ایکوسٹریشن فیڈریشن کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ۔ عزت مآب نے 2012 میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ابوظہبی اور مبادلہ کمپنی میں پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کیا۔ عزت مآب کو 2011 میں دی نیشنل اخبار میں انٹرن شپ کا تجربہ بھی ملا تھا۔

عزت مآب شیخ شخبوط بن نہیان آل نہیان نے 2017 میں ایمریٹس ڈپلومیٹک اکیڈمی سے متحدہ عرب امارات ڈپلومیسی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا۔ عزت مآب نے 2015-2016 میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں داخلہ لیا تھا اور 2012 میں ہائیر کالجز آف ٹیکنالوجی (ایچ سی ٹی) ابوظہبی سے اپلائیڈ میڈیا میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

اپنی مادری زبان عربی کے علاوہ عزت مآب انگریزی اور فرانسیسی زبان میں مہارت رکھتے ہیں۔ عزت مآب کو گھڑ سواری، سفر اور مطالعہ پسند ہے۔

ٹول ٹپ