ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان کی موزمبیق کے سرکاری دورے کے دوران صدر مملکت فلپ نیوسی سے ملاقات

منگل 28/2/2023

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان،وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر مملکت، موزمبیق کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔اپنے دورے کے دوران، عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان، نے موزمبیق کے صدر محترم  فلیپ نیوسی، سے ملاقات کی جس میں متحدہ عرب امارات اور موزمبیق کے درمیان دیرینہ تعمیری دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مستقبل کے مواقع تلاش کرنا تھا۔
دونوں عہدیداروں نے متحدہ عرب امارات اور موزمبیق کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی فائدے کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان، نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان؛ اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران ؛ کی جانب سے صدر محترم نیوسی، کو مبارکباد کا پیغام پہنچایا،اور اس کے ساتھ ساتھ  موزمبیق اور اس  کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان،  وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر مملکت، نے کہا:

  "مجھے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صدر مملکت نیوسی سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ موزمبیق متحدہ عرب امارات کے لیے بہت سے شعبوں میں ایک اہم شراکت دار ہے، اور ہم باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں۔"

متحدہ عرب امارات اور موزمبیق نے کئی دہائیوں سے مضبوط تعلقات کا لطف اٹھایا ہے، جس میں توانائی، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔ عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان،وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر مملکت، کا دورہ ان تعلقات کو مزید تقویت دینے اور مستقبل میں تعاون کے مواقع کو آگے بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کو مزید واضح اور اجاگر کرتا ہے۔

ٹول ٹپ