ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کی موریطانیہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے غذا و خوراک روانہ

جمعه 30/9/2022

متحدہ عرب امارات نے آج، جنوبی اور مشرقی موریطانیہ میں حال ہی میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے والے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے لیے غذا و خوراک اور کھانے پینے کی اشیاء لے جانے والا طیارہ روانہ کیا ہے۔ کھانے پینے کی ان  اشیاء سے ہزاروں خاندانوں خصوصاً بزرگ اور بوڑھوں، خواتین اور بچوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔

عزت مآب حماد غنیم المہیری،اسلامی جمہوریہ موریطانیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا:

"ان سپلائیز کی فراہمی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے، اور ضرورت مندوں اور آفات سے متاثر ہونے والوں کو امداد خوراک اور تحفظ فراہم کرنے میں متحدہ عرب امارات کے انسانی کردار کی عکاسی کرتی ہے "

عزت مآب نے گزشتہ عرصے کے دوران خوراک اور مختلف طبی سامان بھیج کر موریطانیہ کے بھائیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مسلسل تعاون کی طرف اشارہ کیا، جس میں گزشتہ سال اپریل میں فوڈ سپلائی کرنے والا طیارہ بھیجنے کے ساتھ ساتھ کووڈ-19 وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کی کوششوں میں مدد کے لیے 3 طبی امدادی طیارے بھیجنا بھی شامل تھا۔

ٹول ٹپ