ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر الجزائر کے وزیر خارجہ سے ملاقات

پير 26/9/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، نے ہز ایکسی لینسی رامتان لاممرا، الجزائر کے وزیر خارجہ، سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 77ویں اجلاس کے موقع پرملاقات کی ہے۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان،  اور ہز ایکسی لینسی رامتان لاممرا،نے متحدہ عرب امارات اور الجزائر کے برادرانہ تعلقات اور دونوں برادر ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر موجود مسائل کا بھی جائزہ لیا جن میں موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی کی فراہمی اور خوراک کی حفاظت شامل ہیں۔دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون،نے متحدہ عرب امارات اور الجزائر کے دیرینہ تعلقات اور ان کو ہر سطح پر فروغ دینے کی خواہش پر زور دیا۔

ٹول ٹپ