ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کی نیویارک میں سربیا کے صدر سے ملاقات

جمعه 23/9/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون،نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر سربیا کے صدر ہز ہائینس الیگزینڈر ووکیچ سے ملاقات کی ہے۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان،نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور سربیا کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سربیا کے صدر ہز ہائینس الیگزینڈر ووکیچ نے بھی جواباً، صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی کی خواہش کی۔

میٹنگ میں، دونوں فریقوں نے رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کے بعد تمام شعبوں میں متحدہ عرب امارات-سربیا تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور سربیا کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے ایجنڈے پر متعدد امور کا جائزہ لیا جن میں موسمیاتی تبدیلی اور اس سے نمٹنے کی عالمی کوششیں شامل ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے اگلے سال اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کی 28ویں کانفرنس آف دی پارٹیز (COP28) کی میزبانی کا بھی جائزہ لیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، نے متحدہ عرب امارات اور سربیا کے درمیان گہری دوستی کا اور انہیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا،

انہوں نے خاص طور پر جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کے ساتھ جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کی پائیدار ترقی اور اقتصادی خوشحالی کے حصول کی خواہشات کی حمایت کرتا ہے۔

ملاقات میں وزیر مملکت عزت مآب احمد علی الصیغ نے بھی شرکت کی۔

ٹول ٹپ