ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

متحدہ عرب امارت کے وزیرخارجہ کی نیویارک میں سرکاری استقبالیہ کی میزبانی

جمعه 23/9/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77ویں اجلاس کے موقع پر سرکاری استقبالیہ کی میزبانی کی ہے۔

استقبالیہ میں متعدد سربراہان مملکت و حکومت، دوست خلیجی، عرب اور دیگر بیرونی ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ بین الاقوامی اداروں اور انکے ساتھ ساتھ امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور یو اے ای کے یو این جی اے کے سرکاری وفد کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ،نے اس بات کی تصدیق کی کہ تعمیری شراکت داری اور نتیجہ خیز بین الاقوامی تعاون موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے طریقے ہیں، خاص طور پر خوراک اور توانائی کی حفاظت کے شعبہ جات میں انکی اہمیت بہت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا، "ہمیں ان چیلنجوں کو پائیدار ترقی اور کامیابیوخوشحالی کے مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔"

وزیر خارجہ نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات کا دنیا کے لیے پیغام امن، سلامتی اور استحکام کا پیغام ہے، جیسا کہ یونین کے قیام کے بعد سے یہ مشن و پیغام قوم نے اپنایا ہے اور جس پر وہ خوشحال اور پائیدار مستقبل کے حصول کے لیے انحصار کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ رواداری، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے ایک مہذب زندگی، ترقی و کامیابی اور خوشحالی کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

ٹول ٹپ