ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کی بادشاہ چارلس III کو ان کی تاج پوشی پر مبارکباد

اتوار 18/9/2022

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،نے آج برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے بادشاہ چارلس III کو فون کیا، جس کے دوران انہوں نے انہیں بادشاہ کے  تخت اور تاج پوشی پر مبارکباد پیش کی، اور بادشاہ کے طور مرحوم ملکہ الزبتھ II کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیابی کی خواہش کی۔  

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، نے ہز میجسٹی شاہ چارلس III کے لیے مسلسل صحت اور تندرستی اور برطانیہ اور اس کے عوام کے لیے مزید ترقی خوشی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہز میجسٹی کنگ چارلس III نے بھی اپنی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،کا  انکے ملک اور لوگوں کے تئیں مخلصانہ جذبات کے لیے تہے دل سے شکریہ ادا کیا۔

ٹول ٹپ