ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

متحدہ عرب امارات اور فرانس کا متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

منگل 19/7/2022

متحدہ عرب امارات اور فرانس نے آج متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جن کا مقصد صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کے موجودہ دورہ فرانس کے ایک حصے کے طور پر مختلف اہم شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا ہے۔

دونوں فریقوں کے درمیان جن معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اور تبادلہ کیا گیا ان میں درج ذیل شامل ہیں:

1- ہز ہائینس شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، اور فرانس کی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور کیتھرین کولونا،نے سفارتی مشن کے عملے کے اہل خانہ اور وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کو کاروبار میں مشغول ہونے کی اجازت دینے سے متعلق لیٹر اف انٹنٹ پر انہوں نے دستخط کئے۔

2- عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون،  اور محترمہ کیتھرین کولونا، فرانس کی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان تعاون سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیہ، پر دستخط کیے۔

3. معیاری کاری کے شعبے میں تعاون کے لیے وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی اور Avnor گروپ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔

4. ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی،  اور اگنیس پینیئر-رنچر،فرانس کے توانائی کی منتقلی کے وزیر، نےموسمیاتی تبدیلی کے لیے متحدہ عرب امارات کے خصوصی مندوب برائے موسمیاتی تبدیلی اور فرانسیسی حکومت کے درمیان موسمیاتی کارروائی کے شعبے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

5۔ ہز ہائینس احمد الحرمودی کونسل کے (سی ای او)، اور ہتھیاروں کے انجینئر تھیری کارلیئر، فرانسیسی جنرل ڈائریکٹوریٹ فار آرمامنٹس میں بین الاقوامی ترقی کے ڈائریکٹر، نے متحدہ عرب امارات کی توازون اکنامک کونسل اور فرانسیسی وزارت دفاع میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آرمامنٹس کے درمیان تعاون کے لیے ایک روڈ میپ ترتیب دیا گیا ہے جس پر دستخط کیے گئے۔

6. ہز ہائینس سلیم حمید المری ،( ایم بی آر ایس سی) کے ڈائریکٹر جنرل،اور فلپ بپٹسٹ (سی این ای ایس) کے صدر نے چاند کی تلاش میں تعاون پر محمد بن راشد اسپیس سینٹر (MBRSC)  اور نیشنل سینٹر فار اسپیس اسٹڈیز (CNES) کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔

7. ہز ہائینس سلیم حمید المری ،( ایم بی آر ایس سی) کے ڈائریکٹر جنرل، کے درمیان زمینی مشاہدے پر (محمد بن راشد خلائی مرکز اور فرانسیسی نیشنل سینٹر فار اسپیس اسٹڈیز نے) لیٹر اف انٹنٹ پر دستخط کئے۔

8۔ ہز ہائینس سلیم حمید المری ،( ایم بی آر ایس سی) محمد بن راشد اسپیس سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل،اور اور فلپ بپٹسٹ (سی این ای ایس) فرانسیسی نیشنل سینٹر فار اسپیس اسٹڈیز کے صدر، کے درمیان انسانی خلائی پرواز کی سرگرمیوں کے حوالے سے لیٹر اف انٹنٹ پر دستخط کئے۔ 

9. ہز ہائینس مطر سعید النعیمی، ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر( اے ڈی پی ایچ سی ADPHC) کے ڈائریکٹر جنرل،اور پروفیسر سٹیورٹ کول، پاسچر انسٹی ٹیوٹ کے صدر کے درمیان تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

10 ٹیکنیپ اور نیشنل پیٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان NT انرجی کے بانی کنٹریکٹ پر نیشنل پیٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او عزت مآب احمد الدھاہری اور ٹیکنیپ کے سی ای او آرنببیٹن نے دستخط کیے تھے۔

ٹول ٹپ