ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کا بلغاریہ میں یوکرائنی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے غذا و خوراک کے ساتھ طیارہ روانہ

جمعرات 30/6/2022

متحدہ عرب امارات نے آج ایک طیارہ روانہ کیا ہے، جس میں 52 میٹرک ٹن غذا و خوراک کا سامان جمہوریہ بلغاریہ میں یوکرائنی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے یو اے ای کی طرف سے فراہم کی جانے والی مسلسل امداد کے حصے کے طور پر بھیجا گیا۔جس کا مقصد یوکرین کے پڑوسی ممالک میں یوکرائنی پناہ گزینوں کو درپیش مسائل اور انسانی اثرات کو کم کرنا ہے۔ بلغاریہ میں مہاجرین کی تعداد 90,000  (نوے ہزار) سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

اس طیارے کی روانگی ان بات چیت کے تناظر میں ہوئی ہے جو بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت محترمہ ریم الہاشمی اور جمہوریہ بلغاریہ کی وزیر خارجہ ٹیوڈورا گینچوسکا کے درمیان ہوئی تھی۔ جنہوں نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور یوکرائنی پناہ گزینوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں پر زور دیا تھا ۔

بلغاریہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب سلطان ال کائتوب نے ملک کی خواہش کی تصدیق و توثیق کی ہے کہ "ہمسایہ ممالک میں یوکرائنی پناہ گزینوں کو مدد اور اسسٹنٹ فراہم کرنے کے لیے دانشمندانہ قیادت کی ہدایات کی روشنی میں انسانی امداد کی کوششوں میں فعال طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،" اور اس نقطہ نظر کے مطابق ،متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام ، دنیا کے ممالک اور تمام لوگوں کے ساتھ بحرانوں کے دوران ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹول ٹپ