ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے آسٹریا کے سفیر کو فرسٹ کلاس آرڈر آف زید II ایوارڈ سے نوازا

جمعرات 30/6/2022

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے یو اے ای میں جمہوریہ آسٹریا کے سفیر ہز ایکسی لینسی اینڈریاس لیبمین کو امارات میں، دوران ملازمت ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فرسٹ کلاس آرڈر آف زید II کا ایوارڈ سے نوازا گیا،انہوں نےکئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون نے ابوظہبی میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ہز ایکسی لینسی کو ایوارڈ سے نوازا۔

محترمہ نے سفیر کو ان کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات اور آسٹریا کے درمیان تمام شعبوں میں ممتاز تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

ہز ایکسی لینسی لیبمین نے بھی اپنے دل کی گہرائیوں سے عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا،اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی تعریف کی،اور امارات کی  قیادت میں  گزشتہ 50 سالوں کے دوران تمام شعبوں اور میدانوں میں جو کامیابیاں متحدہ عرب امارات نے حاصل کیں ہیں ان پر روشنی ڈالی،اور کہا کہ اسکی حیثیت کو مسلسل بلند کرنے میں قیادت کے عزائم کی عکاسی جھلکتی ہیں۔

ہز ایکسی لینسی لیبمین نے اپنے خطاب کا اختتام پرمتحدہ عرب امارات کے تمام سرکاری اداروں کا اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں، ان کے ذمہ داریوں اور مشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹول ٹپ