ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

بیلجیم، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کا والونیا کی صوبائی پارلیمنٹ کے صدر کا استقبال

جمعه 24/6/2022

والونیا کی صوبائی پارلیمنٹ کے صدر، مسٹر جین کلاڈ مارکورٹ نے کنگڈم اف بیلجیئم ، یورپی یونین، اور گرینڈ ڈچی اف لکسمبرگ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ہز ایکسی لینسی  محمد السہلاوی کا استقبال کیا۔

صدر مارکورٹ نے اس موقع پر والونیا کی جانب سے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد بھی پیش کی۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور والونیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ،اور خاص طور پر معیشت، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

عزت مآب محمد الصحلاوی نے اس موقع پر، ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کرنے اور بیلجیئم پویلین میں والونیا-برسلز ویزیبلٹی ویک کا اہتمام کرنے پر والونیا کا شکریہ ادا کیا ۔

والونیا ریجن کا متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی میں، والیونیا ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ ایجنسی کے ساتھ نمائندہ دفتر بھی ہے۔

ٹول ٹپ