ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کا برلن میں جرمن وزیر خزانہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

جمعرات 26/5/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران برلن میں جرمن وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ عبداللہ اور وزیر لنڈر نے متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے اسٹریٹجک تعلقات اور انہیں مالی، سرمایہ کاری اور تجارتی شعبوں میں ترقی دینے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ نے متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی خواہش پر زور دیا۔

لنڈنر نے بھی، شیخ عبداللہ بن زاید کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر مریم بنت محمد المہیری اور جرمنی میں متحدہ عرب امارات کی سفیر حفصہ عبداللہ محمد العلماء نے شرکت کی۔

ٹول ٹپ