ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی برلن میں جرمن ہم منصب سے ملاقات

بدھ 25/5/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران برلن میں جرمنی کی وزیر برائے امور خارجہ محترمہ اینالینا بیرباک سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران، دونوں اعلیٰ سفارت کاروں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے خطے کی صورتحال اور خصوصاً یوکرین کے بحران سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر اور اس کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے کوششوں کو مضبوط بنانے اور اس تنازعے کو طول دینے سے بچنے کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور وزیر بیرباک نے مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر بھی بات چیت کی، جس میں مستقبل میں عالمی توانائی کے استحکام اور غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کی حالت بھی شامل ہیں-

  محترمہ اینالینا بیرباک نے عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کی بھی خواہش کی۔

انہوں نے اماراتی-جرمن اسٹریٹجک تعلقات اور تمام شعبوں میں ان کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی خواہش کی تعریف کی۔

عزت مآب شیخ عبداللہ نے جرمن عہدیدار کا اظہار تعزیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی حمایت اور سرپرستی سے،  جرمنی کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو اس طرح مضبوط کرنے کا خواہاں ہے جن سے ان کو باہمی فوائد حاصل ہوں اور خطے اور دنیا میں سلامتی، استحکام اور امن کے قیام میں مدد ملے۔

عزت مآب نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے تعلقات متعدد شعبوں میں بہت زیادہ ترقی اور خوشحالی کے امید افزا مواقع سے بھرے ہیں اور یہ کہ وہ علاقائی اور عالمی امن اور استحکام کے لیے کام کرنے میں شراکت دار ہیں۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر محترمہ مریم بنت محمد المہیری اور محترمہ حفصہ عبداللہ محمد العلماء جرمنی میں یو اے ای کی سفیر نے شرکت کی۔

ٹول ٹپ