ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے تجارتی مشن کا فن لینڈ، ایسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا کا دورہ

جمعرات 19/5/2022

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں اقتصادی اور تجارتی امور کے معاون وزیر عبدالناصر جمال الشالی کی سربراہی میں اماراتی تجارتی مشن نے 8 سے 14 مئی 2022 تک فن لینڈ، ایسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا کا سرکاری دورہ کیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کے وفد میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، وزارت خزانہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، وزارت تعلیم، فیڈریشن آف یو اے ای چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (یو اے ای ایف سی سی آئی)، مصنوعی ذہانت کے دفتر، مبادلہ، مصدر، ایمریٹس نیوکلیئر انرجی کارپوریشن، ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ، خلیفہ انڈسٹریل زون (KIZAD)، اتحاد ریل، دبئی ایف ڈی آئی، جبل علی فری زون، دبئی فیوچر فاؤنڈیشن، اور شارجہ ایف ڈی آئی، نیز شارجہ ریسرچ ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن پارک (SRTIP) ، کے نمائندے شامل تھے۔

وفد کے دورے کا مقصد اقتصادی تعلقات کو وسیع اور گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔

دورے کے دوران جن متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے،ان میں ؛  توانائی کے شعبے میں متحدہ عرب امارات اور فن لینڈ کے درمیان مفاہمت نامے سمیت؛ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسٹونین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمت کی یادداشت؛  متحدہ عرب امارات-ایسٹونیا بزنس کونسل کے حوالے کی حتمی شرائط؛متحدہ عرب امارات ایف سی سی آئی اور ایمپلائرز کنفیڈریشن آف لٹویا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت؛ایس آر ٹی آئی پی اور ریڈ جیکٹس کے درمیان ایک ایم او یو؛اور عرب امارات ایف سی سی آئی ور ایسوسی ایشن آف لتھوانین چیمبرز آف کامرس، انڈسٹری اور کرافٹس، کے درمیان ایم او یو  شامل ہیں۔

وفد نے متعدد اعلیٰ سطحی اور تکنیکی ملاقاتوں میں شرکت کی جن میں؛ فن لینڈ کے وزیر اقتصادی امور، فن لینڈ کے وزیر برائے ترقیاتی تعاون اور غیر ملکی تجارت،اسٹونین وزیر اعظم،اسٹونین وزیر برائے انٹرپرینیورشپ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی،لیٹوین وزیر اقتصادیات،لتھوانیا کے وزیر برائے اقتصادیات اور اختراعات،لتھوانیا کے نائب وزیر خارجہ،  لتھوانیا کے نائب وزیر برائے اقتصادیات اور اختراعات،اور ولنیئس کے میئر، کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل تھیں۔

وفد نے ہیلسنکی ایجوکیشنل ہب، نوکیا، وارٹسیلا،اور ولنیئس سٹی میونسپلٹی سائٹ کے دورے بھی کیے،  اور متعدد اہم دو طرفہ میٹنگز میں شرکت کی جن میں یو اے ای-ایسٹونیا بزنس سیمینار، یو اے ای ایسٹونیا بزنس کونسل کا دوسرا اجلاس،  اور  یو اے ای-لاتویا بزنس فورم شامل ہیں ۔ 

ٹول ٹپ