عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون؛ نے پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔
فون پر دوران گفتگو، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے حنا ربانی کھر کو ان کے نئے عہدے پر کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان گہرے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ ان کے باہمی مفادات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی خواہش پر بھی روشنی ڈالی۔