ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کا آج یوکرین کے لیے امدادی طیارہ روانہ

جمعرات 14/4/2022

اپنی مسلسل انسانی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر متحدہ عرب امارات نے آج وارسا پولینڈ کے لیے ایک طیارہ  روانہ کیا جس میں 50 ٹن کھانے پینے کی اشیاء اور طبی آلات کے ساتھ ایمبولینسیں تھیں۔یوکرائن کے اندرونی طور پر بے گھر افراد (IDPs)اور پناہ گزینوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مارچ میں جاری امدادی فضائی روابطو مواصلات کے ایک حصے کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

عزت مآب احمد سلیم الکعبی ؛یوکرین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا:   "متحدہ عرب امارات بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور یوکرین میں متاثرہ شہریوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی کوششوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔"

گزشتہ مارچ میں، یو اے ای نے یوکرینی مہاجرین کی مدد کے لیے پولینڈ میں یوکرینی حکام کو طبی سامان اور بنیادی خوراک کی امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر ہوائی رابطہ شروع کیا۔

عزت مآب نے مزید کہا:  "متحدہ عرب امارات انسانی بحرانوں پر قابو پانے اور خاص طور پر خواتین اور بچوں میں ان کے مصائب کو کم کرنے،اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے بین الاقوامی انسانی کوششوں کی حمایت میں اپنے نقطہ نظر کے مظہر کے طور پر امداد فراہم کرتا رہے گا۔"

یوکرین کے وزیر خارجہ کے نائب وزیرِ اعلیٰ دیمیٹرو سینک نے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کے لیے اپنی مخلصانہ تعریف کا اظہار کرتے ہوئے کہا:   "میں اماراتی قیادت اور یو اے ای کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے یوکرین کے انسانی چیلنجوں پر فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ ادویات اور طبی سامان کے ہر طیارے کے ساتھ ہم متحدہ عرب امارات کی قیادت کے انسانی نقطہ نظر اور جنگ سے متاثرہ یوکرینی باشندوں کی اہم ضروریات کی فراہمی کے لیے ان کی کوششوں کو دیکھتےاور سراہتے ہیں۔

یہ اس وقت سامنے آیا جب عزت مآب نے بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی سے ملاقات کی جس میں یوکرائنی میدان میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور متاثرہ شہریوں کو ضروری انسانی امداد فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ