ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا افغانستان میں پیش رفت پر تبادلہ خیال

بدھ 21/12/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، نے آج عزت مآب بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فون کیا،جس کے دوران انہوں نے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت، اور افغانستان کی یونیورسٹیوں میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم پر پابندی کے طالبان کے فیصلے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، اور عزت مآب بلاول بھٹو زرداری، نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلام نے ایک مذہب کے طور پر خواتین پر خاص توجہ دی ہے، اور انہیں ایک مراعات یافتہ مقام دیا ہے، اور ان کے حقوق کا تحفظ بھی کیا ہے۔انہوں نے دوران گفتگو خواتین کے حقوق کی ضمانت دینے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین اور لڑکیوں کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور محترم بلاول بھٹو زرداری نے فون کال کے دوران افغانستان میں سلامتی، استحکام اور امن کی حمایت میں اپنے مضبوط موقف پر زور دیا،اور افغان عوام کے لیے مزید پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔

ٹول ٹپ