ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے مصری سفیر کو میڈل آف انڈیپینڈنس آف فرسٹ آرڈر سے نوازا

پير 28/11/2022

صدر متحدہ عرب امارات، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، نے متحدہ عرب امارات میں مصر کے سفیر عزت مآب شریف محمد فواد البدیوی، کو میڈل آف انڈیپینڈنس آف فرسٹ آرڈر کے تمغے سے نوازا ہے۔

یہ ایوارڈ ان کے متحدہ عرب امارات میں تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے۔

عزت مآب خلیفہ شاہین المرار وزیر مملکت، نے ابوظہبی میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے استقبالیہ کے دوران ہز ایکسی لینسی شریف محمد فواد البدوی کو تمغہ عطا کیا۔

عزت مآب خلیفہ شاہین المرار، نے ہز ایکسی لینسی شریف محمد فواد البدوی،کو اپنے کام اور ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور متحدہ عرب امارات اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

متحدہ عرب امارات میں مصر کے سفیر عزت مآب شریف محمد فواد البدیوی،  نے بھی میڈل آف انڈیپینڈنس آف فرسٹ آرڈر کا تمغہ حاصل کرنے پر مسرت و فخر کا اظہار کیا،اور اس کی تصدیق کی کہ یہ، متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان،اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم، اور دبئی کے حکمران  کا  اور امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔

عزت مآب شریف محمد فواد البدیوی، نے مزید کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ملک کی کامیابیاں،  متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو آگے بڑھانے کے لیے قیادت کی خواہش کو اجاگر کرتی ہیں۔

عزت مآب شریف محمد فواد البدیوی، نے متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسیوں اور تمام اداروں کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ان کی تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بلند کرنے کے ان کے مشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹول ٹپ