ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

وزارت برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کو کینیڈا کے نئے سفیر کی اسناد کی کاپی موصول

بدھ 16/11/2022

عزت مآب عبداللہ محمد البلوکی، قائم مقام اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے پروٹوکول امور متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون نے ہز ایکسیلینسی رادھا کرشن پانڈے ، متحدہ عرب امارات میں کینیڈا کے سفیر کی اسناد کی ایک کاپی حاصل کی ہے ۔

عزت مآب عبداللہ محمد البلوکی،  نے نئے سفیر کو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر قسم کے تعاون و مدد کی یقین دہانی کروائی اور متحدہ عرب امارات اور ان کے ملک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے میں کامیابی کی خواہش کی۔

نئے تعینات ہونے والے کینیڈین سفیر نے متحدہ عرب امارات میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر و خوشی کا اظہار کیا، متحدہ عرب امارات جسے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی وژنری پالیسی کے تحت ایک باوقار علاقائی اور بین الاقوامی مقام و حیثیت حاصل ہے۔

ٹول ٹپ