ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کو کوٹ ڈی آئیوری کے نئے سفیر سے اسناد کی کاپی موصول

بدھ 16/11/2022

عزت مآب عبداللہ محمد البلوکی، قائم مقام اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے پروٹوکول امور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کو  یو اے ای میں جمہوریہ کوٹ ڈی آئیور کے سفیر ہز ایکسی لینسی ویکابا دیابی کی اسناد کی ایک کاپی موصول ہوئی ہے ۔

عزت مآب عبداللہ محمد البلوکی، نے نئے سفیر کو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر قسم کی مدد و تعاون کی یقین دہانی کروائی اور متحدہ عرب امارات اور ان کے ملک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے میں کامیابی کی خواہش کی۔

نئے تعینات ہونے والے کوٹ ڈی آئیور کے سفیر نے متحدہ عرب امارات میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر و خوشی کا اظہار کیا،متحدہ عرب امارات جسے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی وژنری پالیسی کے تحت ایک باوقار علاقائی اور بین الاقوامی مقام و حیثیت حاصل ہے۔

ٹول ٹپ