ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کی تھائی لینڈ میں کنڈرگارٹن پر مسلح حملے کی شدید مذمت

جمعرات 06/10/2022

متحدہ عرب امارات نے شمال مشرقی تھائی لینڈ میں بچوں کی ایک نرسری کو نشانہ بنائے جانے پر اور جس میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں،اس مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFAIC) نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے تشدد کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جس کا مقصد انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

وزارت نے تھائی حکومت، عوام اور اس گھناؤنے جرم کے متاثرین کے خاندانوں والوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش اور دعا کی۔

ٹول ٹپ