ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

سمندری طوفان ایان کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہری بحفاظت فلوریڈا واپس پہنچ گئے

جمعرات 06/10/2022

واشنگٹن ڈی سی میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے ریاست میں واپسی کی سہولت فراہم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور ان کے ساتھیوں کا فلوریڈا سے واپسی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

یہ عمل فلوریڈا میں سمندری طوفان ایان کے  تھم جانے اور صورتحال کے مستحکم ہونے کو یقینی بنانے کے بعد سامنے آیا ہے ۔ سمندری طوفان ایان سے بچنے کے لیے سفارت خانے نے گزشتہ ہفتے شہریوں کو  فلوریڈا سے نکالنے اور واشنگٹن ڈی سی میں ان کی میزبانی کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

سفارتخانے نے انخلاء اور واپسی کا عمل دانشمندانہ قیادت کی ہدایت اور وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ براہ راست رابطہ میں اور عزت مآب یوسف العتیبہ،متحدہ عرب امارات کے سفیر برائے ریاستہائے متحدہ امریکہ،کی نگرانی میں انجام دیا۔

انخلاء اور واپس گئے متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت،وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سفارتخانے کا ان کے انخلاء ان کی واپسی اور حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں قابل ذکر مشترکہ کوششوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

سفارت خانے کی ایک خصوصی ٹیم نے سمندری طوفان کے خطرات سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے الرٹ کی بنیاد پر فلوریڈا کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا ۔

سفارت خانے نے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر اور فلوریڈا کے گورنر کی طرف سے جاری کردہ انتباہات پر بھی فوری عمل کیا، جنہوں نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور ریاست کے متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا تھا ۔ سمندری طوفان ایان کو تباہ کن طاقت کے لحاظ سے امریکہ سے ٹکرانے والا تیسرا طاقتور ترین سمندری طوفان سمجھا جاتا ہے۔

ٹول ٹپ