ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

دس جنوری سےغیرویکسین شدہ اماراتی شہریوں پرسفری پابندی

هفته 01/1/2022

وزارت خارجہ اوربین الاقوامی تعاون (موفیک) نےنیشنل ایمرجنسی کرائسزاینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کےساتھ مل کراماراتی شہریوں پردس جنوری سےسفری پابندی کا اعلان کیا ہےجنہوں نےکوویڈ 19 کی ویکسین نہیں لگائی۔

یہ اعلان وبائی امراض کی بحالی کےمرحلےمیں ملک کےوژن کےمطابق ہےاورعالمی وبائی صورتحال اور انفیکشن کی موجودہ بلند شرح کی وجہ سےشہریوں کی صحت اورحفاظت کو برقراررکھنےکےلیےتمام شعبوں میں قومی کوششوں کو بڑھانا ہے۔

وزارت نےسفرپرقومی پروٹوکول کےمطابق ویکسین شدہ شہریوں کےلیےبوسٹرخوراک وصول کرنےکی ضرورت پربھی زوردیا۔

درج ذیل زمروں میں غیرویکسین شدہ شہریوں کےلیےسفرکی اجازت ہے، طبی طورپرویکسین لینےسےمستثنیٰ شہری، انسانی وجوہات، طبی اورعلاج کےمقاصد کےلیےسفرکرنےوالےافراد۔

اس بات کو یقینی بنانےکی اہمیت پرزوردیا گیا کہ تمام مسافراحتیاطی تدابیرپرعمل کریں، سفری مقامات پروبائی امراض کی صورت حال کی چھان بین کریں، اورمشتبہ انفیکشن کی صورت میں ملک میں سفارتی مشنز سےبات چیت کریں۔

یہ اس بات کو یقینی بنانےکےلیےکیا جا رہا ہےکہ کوویڈ 19 کےبحران سےنمٹنےکےلیےقیادت اورملک کی فعال کوششوں کےذریعےصحت اورحفاظت کو ترجیح دی جائے۔

ٹول ٹپ