ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید اور چینی وزیر خارجہ كا دوطرفہ دوستانہ تعلقات اور تزویراتی شراکت داری اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 23/9/2021

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور چین كے وزیر خارجہ وانگ یی نے ٹیلی فونك بات چیت كے دوران دو طرفہ دوستانہ تعلقات اور اسٹریٹجك شراكت داری اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون كو تمام شعبوں میں مزید کو بڑھانے پر تبادلہ خیال كیا

دونوں وزرائے خارجہ نے كئی اہم مسائل بشمول ماحولیاتی تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سبز اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس كے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین "کوویڈ 19" وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے شراکت داری اور تعاون اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اکتوبر میں "ایکسپو 2020 دبئی" کی میزبانی اور چین کی اس كے لیئے مکمل حمایت پر بھی تبادلہ خیال کیا

دونوں وزراء خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن میں چین کے صدر شی جن پنگ كی اپنی تقریر میں تجویز کردہ عالمی ترقیاتی اقدام پر تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت میں اس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ 

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید نے موسمیاتی تبدیلی كو كنٹرول كے لیئے چین کی کوششوں اور اس كے عزم کی تعریف کی

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات اور چین اور ان کی قیادت کے درمیان ممتاز دوستی پر زور دیا اور دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ٹول ٹپ