ہمیں فالو کریں
His Excellency Dr. Anwar bin Mohammed Gargash

2021 " پچاسواں سال"

متحدہ عرب امارات كے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے 1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر 2021 کو "پچاسواں سال" قرار دیا ہے - پچاسواں سال باضابطہ طور پر 6 اپریل 2021 کو شروع ہوگا اور 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا جسكا مقصد متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے پہلے پچاس سالوں کی منفرد انسانی سفر كا جشن منانا اور اگلے پچاس سالوں کے لیے ایک موثر اور پائیدار تبدیلی کی تیاری كرنا ہے۔

پچاسویں سال سے متعلق سرگرمیاں چار اہم ستونوں کے گرد گھومتی ہیں:

  • پچاسویں سال کا جشن اور خوشیوں کے جذبے کے ساتھ آغاز جس میں ہر وہ شخص شامل ہے جو متحدہ عرب امارات کو اپنا گھر سمجھتا ہے۔
  • ہمارے بانیوں کے احترام واعزاز میں ملک کے تمام باشندوں کو ماضی کی اقدار اور کامیابیوں پر غور کرنے کی دعوت دینا۔
  • نوجوانوں کو اگلے 50 سالوں کی امنگوں کا تصور اپنانے کی ترغیب اور مستقبل بنانے کے لیے وسائل فراہم كرنا ۔
  • اماراتی شہریوں اور رہائشیوں کو اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے طویل مدتی اقدامات اور موثر پالیسیوں کی حمایت کرنا۔

پچاسویں سال كے پہلكاریوں وتازہ ترین اقدامات بارے جاننے كیلئے ٹویٹر پر پچاسویں سال كے آفیشل اکاؤنٹ كو دیكھیں۔

ٹول ٹپ