ایکسپو 2020 دبئی پہلا ورلڈ ایکسپو ہے جو مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے خطے میں منعقد کیا جارہا ہے ، جسكی میزبانی متحدہ عرب امارات كے پچاسویں سالگرہ میں دنیا کے متنوع اور مستقبل پر توانائیاں مرکوز كرنے والے ممالک میں سے ایک ملك كے مستقبل كا شہر كر رہا ہے
"ذہنوں کو جوڑنا اور مستقبل کی تشکیل" ایکسپو 2020 دبئی کا بنیادی نعرہ ہے ، جو ہمارے پختہ یقین پر مبنی ہے کہ جدت اور ترقی نئے اور متاثر کن طریقوں سے لوگوں اور خیالات کے ملنے کا نتیجہ ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی کے تیں فرعی موضوعات ایسے شعبے ہیں جن کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سب کے لیے بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے ضروری ہیں:
- مواقع: مستقبل کی تشکیل کے لیے افراد اور معاشروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا۔
- نقل و حرکت: لوگوں ، سامان اور خیالات کی نقل و حرکت کے لیے زیادہ موثر اور فعال ذرائع بنانا، چاہے وہ جسمانی ہو یا مجازی۔
- پائیداری: سب کے لیے صاف ستھرا ، محفوظ اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے دنیا کے ساتھ احترام اور باہمی زندگی گزارنا۔
ایکسپو 2020 دبئی دنیا کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کا ایک موقع ہے۔ یہ ایک عالمی تجربہ ہے جو لوگوں ، برادریوں اور ممالک کو اکٹھا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ رابطوں کو بڑھانے ، مشترکہ کام کی ترقی اور حقیقی زندگی کے چیلنجوں کا حقیقت پسندانہ حل فراہم کیا جا سکے۔ علم کے افق کو بڑھانے اور خیالات کے تبادلے کی نمائندگی کرتا ہے كیونكہ یہ جدت اور تعاون کے ارد گرد گھومتا ہے اور متحدہ عرب امارات كے سب سے صاف صحت مند اور پرامن مستقبل كے عزم كا پرتو ہے
پر امید جذبے کے ساتھ ، ایکسپو 2020 دبئی 182 دنوں کے منفرد بصری اور حسی تجربات میں 191 ممالک کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی تنظیموں ، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں سمیت 200 سے زائد شرکت کرنے والے اداروں کو اکٹھا کرے گا۔ ایکسپو 2020 دبئی میں انسان اور زمینی سیارے پروگرام کے ذریعے ، شرکاء بڑے عالمی چیلنجوں کے حل تلاش کریں گے ، جیسے کہ ماحولیاتی تبدیلی ، تعلیم اور صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی ، اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا۔
ہم دنیا بھر کے زائرین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ نئی افقوں کی کھوج ، مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور نئی ایجادات کو دریافت کرکے ہماری دنیا کو بدلنے اور ہمارے سیارے اور اس کے باشندوں پر مثبت اور بامعنی اثرات لانے کے لیے ایک ساتھ مل کر ایک نئی دنیا بنانے کے لیے شرکت کریں۔
ایکسپو پروگرام۔
- یکسپو لائیو، ایکسپو کا عالمی شراکت اور انوویشن پروگرام ، جو 76 ممالک میں 140 منصوبوں کی مدد کرتا ہے، جنمیں سے ہر ایک چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید حل فراہم کرتا ہے ، جو لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے یا زمینی سیارے کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔
- ایکسپو عالمی بہترین كاركردگی پروگرام ان 50 پراجیکٹس کو نمایاں کرتا ہے جو ہمارے کچھ بڑے چیلنجز کے لیے موثر اور پائیدار حل فراہم کرتے ہیں انكو کو عالمی سطح پر بڑھانے کے عزم کے ساتھ ۔
- تعليمى اداروں کے لیے ایکسپو متحدہ عرب امارات اور دنیا میں سكولوں اور یونیورسٹی کے طلباء کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مخصوص دوروں میں شامل ہوتے ہوئے عملی مہارت حاصل کریں اور اپنے ساتھیوں ، شعبے کے رہنماؤں اور عالمی ماہرین کے ساتھ بات چیت کرکے اپنے مستقبل کے کیریئر کی تشکیل کریں۔
- ایکسپو سکول پروگرام نوجوان نسل کو متحدہ عرب امارات کے سکولوں اور اساتذہ سے جوڑنے كے مواقع فراہم كرتا ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی دوران انعقاد یہ پروگرام طلباء کو سکول کے چار دوروں کے ذریعے زندگی بھر کیلئے كچھ سیکھنے کا تجربہ فراہم کرے گا۔
- ایکسپو 2020 دبئی رضاکارانہ پروگرام کے سلسلے میں ، مجموعی طور پر 30000 رضاکار جو متحدہ عرب امارات میں شہریوں اور رہائشیوں کے متنوع اور جامع امتزاج کی نمائندگی کرتے ہیں اور مختلف قومیتوں اور پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں "ایکسپو 2020 دبئی کا چہرہ بنائیں گے" شمولیت اور مہمان نوازی کے جذبے کو جو كہ امارات كا امیتاز ہے متشكل كرتا ہے ۔
- ایکسپو میں عالمی کونسل روایتی اماراتی مجلس کے فریم ورک کے اندر اہم گفتگو کے لیے افكار کے عالمی رہنماؤں کو اکٹھا کرتی ہے
متحدہ عرب امارات نے اپنے ترقی کے ذریعے دنیا کو دکھایا ہے کہ کیا کچھ حاصل كیا جا سکتا ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی، جو 2021 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ منعقد كیا جارہا ہے ، افراد کو اس سفر میں شامل کرنے ، اگلی نسل کو متاثر کرنے اور ایسی نئی ایجادات کو جنم دینے کے لیے کام کر رہا ہے جو مزید 50 سال کی بامقصد پیش رفت کا آغاز کرے گی ، مسلسل خوشحالی اور خطے اور باہری دنیا میں ترقی کو فعال بنانا۔ ایکسپو 2020 دبئی اپنے بنیادی ڈھانچے کا 80 فیصد سے زیادہ مستقبل کے شہر ضلع 2020 کے لئے ركھے گا، جو ایک مثالی عالمی برادری كے مستقبل کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے ، جو جدید ترین ایجادات ، سائنس اور پائیداری کے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے صاف ستھرا ، محفوظ اور صحت مند ماحول پیدا کرے گی۔ ایکسپو 2020 دبئی ایک طویل مدتی ، معنی خیز میراث کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے ، جو مستقبل کے عالمی نمائشوں کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔
ایکسپو 2020 دبئی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ، آپ ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں:
https://www.expo2020dubai.com/ar