ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

سوڈان سے انخلاء کے طیارے سے پہونچنے والے 180 افراد کا امارات نے کیا استقبال۔

جمعه 02/6/2023

جمہوریہ سوڈان سے انخلاء کا ایک نیا طیارہ متحدہ عرب امارات پہنچا، جس میں متعدد ممالک کے 180 شہری سوار تھے۔ سوڈان -جو گزشتہ نصف ماہ سے جھڑپوں کا سامنا کررہا ہے- سے آنے والے طیاروں کی تعداد دس تک پہونچ گئی۔

متحدہ عرب امارات مریضوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے انتہائی ضرورت مند گروپوں کو نکالنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اس طور پر کہ ریاست نے اس کام کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔ متحدہ عرب امارات شہریوں کے لیے پورٹ سوڈان کے شہر تک ان کا انخلاء اور وہاں ان کی موجودگی کے دوران میزبانی کی تمام خدمات بھی فراہم کررہا ہے۔ اس نے تقریباً 26 مختلف قومیتوں کے شہریوں کی میزبانی کی جنہیں ان طیاروں کے ذریعے نکالا گیا، جو 29 اپریل سے 997 افراد کو لے کر گئے۔متحدہ عرب امارات میں ان کے قیام کے دوران ان کے ملک واپس جانے تک انہیں تمام دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کوششوں اور عالمی تعاون اور یکجہتی کو مضبوط کرنے کے عزم کے تحت کئے گئے مسلسل انخلاء کی کامیابی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ضرورت کے وقت ممالک کی مدد کرنے پر مبنی اپنے انسانی نہج کو جاری رکھنے کے عزم میں کامیابی کی تصدیق کی ہے۔

جنگ بندی، سیاسی فریم ورک اور ڈائیلاگ کی طرف واپسی، اور سوڈان میں مطلوبہ سیاسی اور سیکورٹی استحکام تک پہنچنے کے لیے عبوری مرحلے میں آگے بڑھنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزارت نے متحدہ عرب امارات کے اپنے شراکت داروں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ہر وہ چیز حاصل کرنے کے عزم کی جانب اشارہ کیا جو سوڈانی عوام کے مفادات کو پورا کرے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں تنازعات سے متاثرہ افراد اور بے گھر ہونے والوں کے ساتھ ساتھ چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی حمایت کے فریم ورک کے اندر، 10 طیارے اور ایک پانی کا جہاز پورٹ سوڈان روانہ کیا جو 1,353 ٹن خوراک اور طبی سامان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک چاڈ کے لیے 12 طیارے 277 ٹن امدادی سامان لے کر گئے۔

ٹول ٹپ