ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے تصدیق کی ہے کہ دبئی میں COP28 میں پانی کی حفاظت ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہوگی

اتوار 26/3/2023

2023 اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے دوران، متحدہ عرب امارات کی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر محترمہ مریم المہیری، نے پانی کی پائیداری کے لیے متحدہ عرب امارات کے جامع اور عمل پر مبنی نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔اور واضح کیا کہ اس کا اثر ملک کی سلامتی اور معیشت کے وسیع روڈ میپ پر ہوگا تاکہ خالص صفر کے اخراج کو حاصل کیا جاسکے۔

اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کا قومی بیان پیش کرتے ہوئے وزیر محترمہ مریم المہیری، نے زور دیا کہ پانی کا ذمہ دارانہ انتظام میٹھے پانی کے محدود وسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی اور معیشت والے ملک کے لیے اہمیت کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔

  متحدہ عرب امارات کی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر محترمہ مریم المہیری، نے کہا کہ ،

” جیسا کہ ہماری قوم کے بانی مرحوم شیخ زید النہیان، نے ہمیں سکھایا، پانی محض ایک شے نہیں ہے۔ یہ ہماری زندگی کا خون ہے۔"

مزید برآں، محترمہ مریم المہیری،  نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات، دبئی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) کے فریقین کی 28ویں کانفرنس کے آئندہ میزبان کے طور پر، عالمی موسمیاتی کارروائی کے ایجنڈے میں آبی تحفظ اور پائیداری کو سامنے اور مرکز میں رکھے گا۔

محترمہ مریم المہیری،  نے کہا کہ ،"ہم واٹر ایکشن دہائی، اقوام متحدہ 2023 واٹر کانفرنس، اور واٹر ایکشن ایجنڈا سے پیدا ہونے والی مثبت رفتار کو بروئے کار لانے کے منتظر ہیں جب ہم نومبر میں COP28 کے لیے دنیا کو خوش آمدید کہتے ہیں،" 

محترمہ مریم المہیری،  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی سطح کے ارریا فارمولہ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی بھی کی جس میں مسلح تصادم کے دوران شہریوں کو پانی اور صفائی کی خدمات کی فراہمی پر توجہ دی گئی۔

عالمی یوم آب 2023 پر موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں، محترمہ نے عالمی برادری سے پانی کے نظام کے تحفظ اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ ،  "ہمیں ان چیلنجوں کے لیے زیادہ موثر کارروائی اور مضبوط ردعمل کی ضرورت ہے،"

کانفرنس کے موقع پر، محترمہ مریم المہیری،   نے متحدہ عرب امارات COP28 پریذیڈنسی، مصر، نیدرلینڈز، تاجکستان، اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹی ٹیوٹ، اور اقوام متحدہ کے پانی کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت کی۔ جس کا مقصد   COP28 اور پہلے گلوبل اسٹاک ٹیک میں پانی اور موسمیاتی تبدیلی کے گٹھ جوڑ سے نمٹنے کے لیے درکار ترجیحی اقدامات کی نشاندہی کرنا تھا ۔

محترمہ مریم المہیری، نے پانی، موسمیاتی تبدیلی، آفات کے خطرے میں کمی، حیاتیاتی تنوع، اور ماحولیات کے درمیان روابط کو حل کرنے کے لیے جامع حل، حکمت عملیوں اور وسائل کی شناخت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی بات چیت میں بھی حصہ لیا، جس کی میزبانی مصر اور جاپان نے کی تھی ۔

ٹول ٹپ