ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے عمان کے سلطان کو اپنی اسناد پیش کیں

جمعه 24/3/2023

عزت مآب محمد بن نخیرہ الظہری، نے بیت البرکہ شاہی محل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سلطنت عمان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی حیثیت سے اپنی اسناد عمان کے سلطان   ہز میجزسٹی ہیثم بن طارق، کو پیش کیں۔

ملاقات کے دوران، عزت مآب محمد بن نخیرہ الظہری، نے عمان کے سلطان   ہز میجزسٹی ہیثم بن طارق، کو متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پیش کیا، نیز عمان کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیےنیک  خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

عمان کے سلطان   ہزمیجزسٹی ہیثم بن طارق، نے بھی اپنی جانب سے  متحدہ عرب امارات کے  صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران؛ کو بھی مبارکباد پیش کی، نیز متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

ہزمیجزسٹی ہیثم بن طارق، نے سفیر عزت مآب محمد بن نخیرہ الظہری، کو دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے ان کے کام میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کو انجام دینے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنی طرف سے، سفیر عزت مآب محمد بن نخیرہ الظہری، نے سلطنت عمان میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے پر اپنی خوشی و فخر کا اظہار کیا، اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا، جو کہ اماراتی-عمانی تعلقات کے گہرے فریم ورک اور دونوں قیادتوں کی مسلسل حمایت پر مبنی ہیں۔

فریقین نے دونوں ممالک اور عوام کے مفادات اور خواہشات کے حصول کے لیے تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ