ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

عزت مآب شیخ محمد بن راشد کی لندن کے بکنگھم پیلس میں شاہ چارلس III سے ملاقات

پير 19/9/2022

عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، نےآج لندن میں بکنگھم پیلس میں برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے بادشاہ ہز میجزسٹی چارلس III سے ملاقات کی اور ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔

عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے درمیان گہرے رشتوں کی حمایت اور مضبوطی میں ملکہ الزبتھ II کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم،نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوتے جائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی خدمت اور علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی، استحکام اور امن کو مضبوط کیا جا سکے۔

ٹول ٹپ