ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

مصری صدرکاعزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کا استقبال اور علاقائی امن کے قیام میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی کردار پر زور

اتوار 26/6/2022

مصر کے صدر محترم عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے صدارتی محل میں عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کا استقبال کیا۔

صدر محترم السیسی نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی خواہش کی۔انہوں نے عرب جمہوریہ مصر کی مشترکہ عرب تعاون کو بڑھانے اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے برادر عرب ممالک کے ساتھ رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے حصول میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر السیسی نے مزید کہا، "مصر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر فخر ہے، جو مختلف شعبوں میں مسلسل خوشحالی، ترقی و فروغ  کی راہ پر گامزن ہیں۔"

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تازہ ترین علاقائی پیشرفت اور دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا،اور دونوں فریقوں نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لیے رابطہ کاری کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مصری صدر نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید کو مبارکباد پیش کی اور امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔

"مصر اور اماراتی تعلقات ایک ایسا نمونہ پیش کرتے ہیں جس کی پیروی کی جائے گی کہ، برادر ممالک کے درمیان تعلقات کیسا ہونا چاہیے۔وہ 50 سال سے زیادہ بھائی چارے اور محبت پر محیط ہیں جو مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان اور بعد میں متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کی طرف سے اختیار کیے گئے نقطہ نظر کے تسلسل میں دونوں قوموں اور ان کے لوگوں کو متحد کرتے ہیں۔

صدر السیسی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ عبداللہ نے مصری صدر کو عزت مآب شیخ محمد بن زاید کی جانب سے مبارکباد پیش کی، اور مصر کی مزید ترقی اور خوشحالی کی ان کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے خطے میں سلامتی، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے خواہش کا اعادہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سفارت کار نے متحدہ عرب امارات اور مصر کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت کی حمایت کی بدولت یہ دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کی بنیاد رکھنے میں مصر کے اہم کردار کو سراہا، خاص طور پر موجودہ حالات میں دنیا جس نازک دور سے گزر رہی ہے۔موجودہ مشترکہ علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید تعاون، مشاورت اور ہم آہنگی کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں عرب جمہوریہ مصر میں متحدہ عرب امارات کی سفیر محترمہ مریم خلیفہ الکعبی اور ADQ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او(CEO) اور منیجنگ ڈائریکٹر محترم محمد حسن السویدی نے بھی شرکت کی۔

ٹول ٹپ