ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کا صومالیہ کے صدر سے ملاقات میں صومالیہ کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کا اعادہ

جمعرات 23/6/2022

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے صومالیہ کے عوام کی ترقی، استحکام، خوشحالی،  لوگوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر اور ان کی امنگوں کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل، ہمہ گیر حمایت کی تصدیق کی ہے۔

عزت مآب نے یہ بات آج قصر الشاطی محل میں وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود کے استقبال اور ملاقات کے دوران کہی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے صومالی رہنما کے دورے کا خیرمقدم کیا اور انہیں صومالیہ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی،ملک کی قیادت،استحکام، ترقی اور امن کے لیے اپنے عوام کے عزائم کو پورا کرنے میں ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صومالی صدر نے اپنے ملک کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کے تاریخی مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے صومالی عوام کے تئیں عزت مآب کی طرف سے دکھائے گئے گرمجوشی کے جذبات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات کی گئی، خاص طور پر ترقی کے شعبوں میں، دونوں فریقین نے صومالیہ میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صومالی عوام کو امن اور استحکام کے مستقبل کی جانب ان کی کوششوں کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گا۔مزید برآں، تعمیر، ترقی اور استحکام کے شعبوں میں صومالی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیا۔

صومالی صدر نے بھی اپنی جانب سےکہا کہ، وہ متحدہ عرب امارات اور صومالیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں استحکام اور سلامتی کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں۔

اجلاس میں جن معززین، حکومتی وزراء اور وفد نے شرکت کی ان میں:

عزت مآب شیخ منصور بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی امور کے وزیر؛عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زید النہیان؛عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان بن مبارک النہیان وزیر مملکت؛ عزت مآب ڈاکٹر انور گرگاش یو اے ای کے صدر کے سفارتی مشیر؛عزت مآب علی بن حماد الشمسی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل؛عزت مآب محمد احمد العثمان، صومالیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر؛نیز صومالی صدر کے ہمراہ وفد بھی شامل تھا ۔

ٹول ٹپ