ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کا امریکی وزیر خارجہ کا استقبال

پير 16/5/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون؛نے آج امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا استقبال کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شیخ خلیفہ بن زاید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، اور صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی دانشمندانہ قیادت میں متحدہ عرب امارات کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔

کاروباری عشائیہ کے دوران، انہوں نے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے نئے طریقوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

دونوں فریقوں نے دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا جن میں یوکرائنی بحران کی تازہ ترین پیش رفت بھی شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سفارت کار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان کی دانشمندانہ قیادت میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے لیے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور اس خطے میں اپنی عوام کی ترقی و خوشحالی  کے لیے، اورسلامتی و استحکام کے ستونوں کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

اجلاس میں عزت مآب ڈاکٹرانورگرگاش، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر؛عزت مآب علی سعید النیادی, نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین؛اور عزت مآب یوسف منعہ سعید العتیبہ, یو اے ای کے امریکہ میں سفیر، نے شرکت کی۔ 

ٹول ٹپ