ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

وفاقی سپریم کونسل نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کر لیا

هفته 14/5/2022

وفاقی سپریم کونسل نے آج متفقہ طور پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کر لیا ہے ۔ 

کونسل نے آج ابوظہبی کے المشرف پیلس میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے کی۔

اجلاس میں شرکت کی ان میں؛ عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان؛عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران؛عزت مآب شیخ حمید بن راشد النعیمی سپریم کونسل کے رکن اور عجمان کے حکمران؛عزت مآب شیخ حمد بن محمد الشرقی سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران؛عزت مآب شیخ سعود بن راشد المعلا سپریم کونسل کے رکن اور ام القوین کے حکمران؛اور عزت مآب شیخ سعود بن صقر القاسمی سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ، کے حکمران شامل تھے ۔

وزارت صدارتی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو متفقہ طور پر مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی جگہ متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

ٹول ٹپ