ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کا اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے یروشلم اور مسجد اقصیٰ میں ہونے والے واقعات پر احتجاج

منگل 19/4/2022

محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفیر امیر ہائیک کو طلب کیا اور انہیں یروشلم اور مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات پر ملک کی جانب سے شدید احتجاج اور مذمت سے آگاہ کیا، بشمول شہریوں پر حملے اور مقدس مقامات پر دراندازی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں ۔

محترمہ نے ان واقعات کو فوری طور پر روکنے، نمازیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے، فلسطینیوں کے مذہبی رسومات پر عمل کرنے کے حق کا احترام کرنے اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے والے کسی بھی عمل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جس سے خطے میں استحکام اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

مزید برآں، محترمہ نے بین الاقوامی قانون اور موجودہ تاریخی صورتحال کے مطابق مقدس مقامات اور اوقاف پر اردن کی ہاشمی بادشاہی کے نگہبانی کے کردار کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  اور یروشلم انڈومنٹ ایڈمنسٹریشن اور مسجد اقصیٰ کے اختیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

محترمہ نے ایک مناسب ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جو سنجیدہ مذاکرات کی طرف واپسی کی اجازت دے، جائز بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق ،جس کا مقصد ایک منصفانہ اور جامع امن کا حصول اور 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہےاور جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو-

ٹول ٹپ