ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ہندوستان کی صدر کو اپنی اسناد پیش کیں

منگل 29/11/2022

محترم ڈاکٹر عبدالناصر الشالی، نے ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر، کی حیثیت سے اپنی اسناد صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، صدارتی محل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش کیں۔

ملاقات کے دوران محترم ڈاکٹر عبدالناصر الشالی، نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا،  ساتھ ہی ساتھ صدر جمہوریہ ہند، محترمہ مرمو، اور ہندوستان کے لوگوں کیلئے مزید ترقی و کامیابی اور خوشحالی و سلامتی کے لیے ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ مرمو، نے بھی جواباً یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، کو اپنی جانب سے مبارکباد کا پیغام پیش کیا، نیز متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ مرمو،  نے محترم ڈاکٹر عبدالناصر الشالی،  ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر، کی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش بھی کی اور اپنے ملک کی جانب سے ان کے فرائض اور ذمہ داریوں میں ہر قسم  کی مدد و تعاون کے لئے یقین دہانی کروائی۔

اپنی طرف سے، عزت مآب الشالی نے بھی جمہوریہ ہند میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے پر مسرت و فخر کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کلیدی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک اور عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ