ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے دبئی کے ہوائی اڈوں پر الیکٹرانک لنک کو فعال کیا

پير 31/10/2022

صارفین کو مختلف اقسام کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے جذبہ کے تحت ، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے متحدہ عرب امارات میں تسلیم شدہ نمائندہ مشنوں کے لیے ہوائی اڈے کے اجازت نامے جاری کرنے کی خدمت کے لیے دبئی ائیرپورٹز کے تعاون کے ساتھ الیکٹرانک لنک کو فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت حکومت کی ڈیجیٹل منتقلی کے تحت دی گئی اسٹریٹجک ہدایات اور حکومت کے اداروں کے درمیان مشترکہ خدمات کی ڈیزائننگ سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ اقدام  وقت اور محنت کو کم کرنے اور صارفین کے سفر کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔

یہ پیش رفت وفاقی اور مقامی حکومتوں  کے درمیان شراکت داری اور ان کے نظام کے باہمی طور پر مربوط ہونے کی شکل میں سامنے آیا ہے ،جس کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کوترقی ، خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے میں پیش رفت اور صارفین کی طلب کردہ تمام خدمات اور ان سے متعلقہ سرکاری اداروں کے انضمام کرنے کاایسا ڈیزائن تیارکرنا ہے جو صارفین کو خدمت کا ایک منفرد تجربہ فراہم کرائے جس کی مثال انہیں عالمی سطح پر شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہو، ایسے میں جبکہ متحدہ عرب امارات 2022 میں ڈیجیٹل لائف انڈیکیٹرز میں دنیا کے پہلے ممالک میں سے ایک کے طور پر ظاپر ہواہے۔

واضح رہے کہ انفارمیشن سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق وفاقی اور مقامی اطراف کے سسٹم انٹیگریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک لنک سسٹم کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو استعمال کیے گئے ڈیٹا کی فوری ترسیل کو آسان بناتا ہے اور لین دین کے ہر مرحلے پر درخواستوں کی تازہ  ترین کاروایوں  پر فالو اپ کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

دبئی میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر عزت مآب شیخ مکتوم بن بٹی المکتوم نے مشترکہ کام کرنے والی ٹیموں کی کوششوں اور تعمیری تعاون کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ سبھی نے مل کر  ایک ٹیم کے طور پر دونوں جانب کے نظام کے ڈیجیٹل انضمام کو حاصل کرنے کے لئے کام کیا، انہوں نے کہا کہ بلا شبہ اس اقدام کے نتائج  ڈیجیٹل حکومت اور سمارٹ شہروں کے اشاریہ میں اضافہ کرنے میں معاون ہوں گے۔

دبئی ہوائی اڈوں کے چیف آپریشنز آفیسر، جناب ماجد ال جوکر نے کہا: "یہ معاہدہ باہمی تعاون کے اس فریم ورک کے اندر آتا ہے جسے ہم دبئی ایئرپورٹس پر ملک کے تمام سرکاری اداروں کی مدد کے لیے اپناتے ہیں، اور ساتھ ہی ہماری مسلسل کوششوں کے اندر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ہے۔ ہمیں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی ہے، اس جذبہ کے ساتھ کہ جس کا مقصد، دبئی ہوائی اڈوں پرموجود تمام سروس ڈیلیوری پوائنٹس پر اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق ممتاز خدمات فراہم کرنا ہے اورخدمت کے ایک جامع تجربہ کو بہتر بنانا ہے ۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون ملک میں مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ انضمام اور تعاون کی خواہشمند ہے تاکہ فراہم کی جانے والی خدمات کی کارکردگی اور معیار کوبہتر بنایا جا سکے، کیونکہ یہ  عمل صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے تاکہ سہولت، رسائی میں آسانی اور طریقہ کار کی رفتار کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹول ٹپ